ویرات کوہلی کی انگلینڈ کیخلاف سیریز میں عدم دستیابی، معاملہ کیا ہے؟

بھارتی کرکٹ بورڈ کے عہدیدار کے مطابق ویرات کوہلی کی واپسی کا کچھ علم نہیں ہے۔

بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کی انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں عدم دستیابی معمہ بن گئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ویرات کوہلی ان دنوں بھارت میں موجود نہیں ہیں اور وہ جلد ٹیم کو دستیاب بھی نہیں ہوں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ویرات کوہلی کے انگلینڈ کے خلاف آخری 3 ٹیسٹ میچز کھیلنے کا امکان نہیں ہے۔

اس سے قبل بھارتی کرکٹ بورڈ نے ویرات کوہلی کے حوالے سے افواہیں نہ پھیلانے کی درخواست کی ہے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کے عہدیدار کے مطابق ویرات کوہلی کی واپسی کا کچھ علم نہیں۔

واضح رہے کہ ویرات کوہلی نے انگلینڈ کے خلاف ابتدائی 2 ٹیسٹ میچز سے دستبرداری کا اعلان کیا تھا۔

More Stories
توہین الیکش کمیشن کیس میں عمران خان اورفواد چودھری پر فردجرم عائد