مجھ سے رابطے کیلئے بشریٰ بی بی سے بات کی گئی، عمران خان

میں نے کیا ڈیل کرنی ہے، میں باریاں لینے کے لیے سیاست میں تو نہیں آیا ہوں، عمران خان

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ مجھ سے رابطے کیلئے بشریٰ بی بی سے بات کی گئی ، اس نے کہا جیل جا کر خود بات کریں ، مجھ سے کوئی بات نہیں کرتا ، میوزیکل چیئر چل رہی ہے ، فیصلے اوپر سے لکھوائے جا رہے ہیں ، یہ سب پتلے ہیں۔

گزشتہ روز اڈیالہ جیل میں کمرہ عدالت میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے رات کو بشریٰ بی بی کیلئے کمبل بھیجا تھا ، ابھی پتہ چلا بشریٰ بی بی رات بنی گالہ منتقل ہو گئی تھیں ، ہم نے گھر جانے کیلئے نہ کسی کو درخواست دی نہ رعایت مانگی۔

آپ کے سامنے یہ اوپر سے فیصلے لے کر آتے ہیں، یہ ان کے فیصلے نہیں یہ نظام انصاف کو تماشہ بنا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے کیا ڈیل کرنی ہے؟ رابطے کرنے والے رابطے کرتے ہیں، میں باریاں لینے کیلئے سیاست میں نہیں آیا ، مجھے بدنام کرنے کیلئے بشریٰ بی بی کو مقدمات میں شامل کیا گیا، ہار والے معاملے سے بشریٰ بی بی کا سرے سے کوئی تعلق نہیں۔

More Stories
مقدمے کی سماعت کرنے والے جج صاحب کی کسی فیس بک پوسٹ کا ایشو ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ