پیپلزپارٹی کا تاحال کسی سیاسی جماعت کے ساتھ اتحاد نہیں ہوا، بلاول بھٹو

لاڑکانہ : چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ الیکشن میں بھرپور حصہ لیں گے تاہم سیاسی جماعتوں کے ساتھ سیٹ ایڈجسمنٹ پر بات چیت نہیں چل رہی۔ پیپلز پارٹی کا کسی سیاسی جماعت کے ساتھ اتحاد نہیں ہوا۔

لاڑکانہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی سیاسی انتقام پر یقین نہیں رکھتی۔ میں کسی سیاستدان کے خلاف سیاسی انتقام کے حق میں نہیں۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہبانی پی ٹی آئی عمران خان کو ریلیف مل رہا ہے۔ سائفر کیس میں بڑا سکیورٹی بریچ ہوا ہے۔ جج صاحبان کو خود انکوائری کرنا چاہیے کہ سائفر باہر کیسے آیا۔

سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ سائفر کیس ایک سیریس مسئلہ ہے سائفر کی صرف چند کاپیاں بنائی جاتی ہیں۔ قومی سلامتی کے خطرے ہوتے ہیں کہ اگر ایسی دستاویز منظر عام پرآ جائیں۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا نعرہ تھا مجھے کیوں نکالا اور اب الیکشن کے بعد نعرہ ہو گا مجھے کیوں بلایا۔

بلاول بھٹو نے دعویٰ کیا کہ الیکشن اس لیے لڑ رہا ہوں کہ پاکستانی عوام اس وقت مشکل میں ہیں ۔ میں امید رکھتا ہوں کہ جیسے ماضی میں عوام نے قائد ایوان اور محترمہ بے نظیر کا ساتھ دیا اب بھی وہی روایت قائم رکھیں گے۔

More Stories
سپریم کورٹ: پی ٹی آئی کو بلے کا نشان ملے گا یا نہیں؟ سماعت میں جمعے تک کا وقفہ