توشہ خانہ میں سزا پر بشریٰ بی بی نے اڈیالہ جیل میں گرفتاری دے دی

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے اڈیالہ جیل پہنچ کر گرفتاری دے دی جس کے بعد پولیس نے انہیں باقاعدہ گرفتار کرلیا۔

توشہ خانہ کیس میں 14 سال قید سمیت 78 کروڑ 70 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائے جانے کے بعد بشریٰ بی بی نے اڈیالہ جیل پہنچ کر گرفتاری دیدی ہے۔

آج توشہ خانہ کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو 14-14 سال قیدِ بامشقت کی سزا سنائی گئی ہے۔

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں احتساب عدالت نے سماعت کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کو 10 سال کے لیے نااہل بھی قرار دیا ہے۔

عدالت کی جانب سے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر مجموعی طور پر 1 ارب 57 کروڑ 40 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

بانی پی ٹی آئی پر 78 کروڑ 70 لاکھ روپے جبکہ بشریٰ بی بی پر 78 کروڑ 70 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

More Stories
الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2024 کی سیکیورٹی کے لیے ضابطہ اخلاق جاری کر دیا