پاک ایران تنازع ختم، دونوں سفیروں کو واپس بھیجنے کا فیصلہ

اسلام آباد : پاکستان اور ایران کے درمیان کشیدہ صورتحال میں بہتری آنے کے بعد دونوں ممالک کے سفیروں کو واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق کہ پاکستان اور ایران کے وزرائے خارجہ کی ٹیلیفونک گفتگو کے بعد باہمی طور پر اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ اسلام آباد اور تہران کے سفیر 26 جنوری سے دوبارہ اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کی دعوت پر ایرانی وزیر خارجہ حسین عامر عبدالہیان 29 جنوری کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔

پاکستان اور ایران کے درمیان گزشتہ دنوں جاری رہنے والی کشیدگی کے خاتمے کے بعد دونوں ممالک کے سفیر دوبارہ بحال کئے جا رہے ہیں۔

More Stories
پاکستان کو آئی ایم ایف سے 70 کروڑ ڈالر کی قسط موصول