سکیورٹی چیلنجز کے پیش نظر عام انتخابات تین ماہ کیلئے ملتوی کرنے کی قرارداد سینیٹ میں جمع

اسلام آباد : عام انتخابات ملتوی کرانے کی ایک اور قرارداد سینیٹ آف پاکستان میں جمع کرا دی گئی ہے۔

قرارداد آزاد پارلیمانی گروپ کے سنیٹر ہدایت اللہ کی جانب سے جمع کرائی گئی ہے۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ایوان بالا الیکشن کمیشن اور سپریم کورٹ پر زور دیتا ہے کہ وہ انتخابات پرامن انعقاد پر ہمدردانہ غور کرے،انتخابی امیدواروں کو نشانہ بنانے کے بڑھتے ہوئے واقعات میں مسلسل اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کرتا ہے۔

قراداد میں یہ بھی کہا گیا کہ ایوان بالا حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ فعال طور پر ایسے حالات پیدا کرے جو تمام سیاسی جماعتوں اور امیداواروں کے لئے برابری کے میدان کو یقنی بنائے۔

More Stories
میلبرن ٹیسٹ دوسرے روز کا اختتام: پاکستانی بیٹرز لڑکھڑا گئے، آسٹریلیا حاوی