آگیا وہ شاہکار جس کا تھا سب کو انتظار، پی ایس ایل 9 کا شیڈول جاری

اسلام آباد : پاکستان سپر لیگ کے 9ویں ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ٹورنامنٹ کا آغاز 17 فروری کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہو گا، افتتاحی میچ میں لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

پی ایس ایل کے 9 ویں ایڈیشن کا مکمل شیڈول

پاکستان کرکٹ کے سب سے بڑے میلے پی ایس ایل کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیاہے، شیڈول کے مطابق اس میگا ایونٹ کا آغاز 17 فروی کو لاہور میں ہو گا۔ ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 34 میچز کھیلے جائیں گے۔ پی ایس ایل 9 کا فائنل نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کراچی میں ہوگا۔

چیئرمین پی سی بی مینیجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف کا بیان

اس حوالے سے پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف کا کہنا ہے کہ ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کا نواں ایڈیشن 17 فروری سے شروع ہونے والا ہے جس میں چار شہروں میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی خوبصورتی نظر آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ ان شہروں میں ایونٹ کی میزبانی کا فیصلہ ملک بھر کے شائقین کے لیے اعلیٰ درجے کی کرکٹ پیش کرنے کے ہمارے عزم کا ثبوت ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ ان شہروں میں میچوں کی میزبانی نہ صرف شائقین کے جوش وخروش میں اضافہ کرتی ہے بلکہ گراس روٹ لیول پر کرکٹ کو بھی فروغ دیتی ہے۔

پی ایس ایل 9 کے میچز کون کون سے اسٹیڈیمزمیں کھیلے جائیں گے؟

پاکستان سپر لیگ کے میچز کی میزبانی لاہور، ملتان، کراچی اور راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیمز کریں گے۔ قذافی کرکٹ اسٹیڈیم میں مجموعی طور پر 9، نیشل بینک کرکٹ اسٹیڈیم، کراچی 10 ، راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم 9 جبکہ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں 5 میچز کھیلے جائیں گے۔

ٹورنامنٹ کا فارمیٹ

تمام ٹیمیں 12 گروپ میچز کھیلیں گے، گروپ میچز کو دو مرحلوں میں تقسیم کیا گیا ہے، پہلا مرحلہ 17 فروری کو شروع ہوگا۔ دوسرا مرحلہ 2 مارچ سے شروع ہوگا، دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز شاہین شاہ آفریدی کی کپتانی میں ٹرافی کا دفاع کرے گا۔

قذافی کرکٹ اسٹیڈیم، لاہور میں ہونے والے میچز

17 فروی 2024: لاہور قلندر بمقابلہ اسلام یونائیٹڈ
18 فروری 2024: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ پشاور زلمی
19 فروری 2024: لاہور قلندرز بمقابلہ کوئٹہ قلندرز
21 فروری 2024: پشاور زلمی بمقابلہ کراچی کنگز
22 فروری 2024: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹد
24 فروری 2024: لاہور قلندرز بمقابلہ کراچی کنگز
25 فروری 2024: لاہور قلندرز بمقابلہ پشاور زلمی
26 فروری 2024: پشاور زلمی بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ
27 فروری 2024: لاہور قلندرز بمقابلہ ملتان سلطانز

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے میچز

18 فروری 2024: ملتان سلطانز بمقابلہ کراچی کنگز
20 فروری 2024: اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ ملتان سلطانز
21 فروری 2024: لاہور قلندرز بمقابلہ ملتان سلطانز
23 فروری 2024: چ بمقابلہ ملتان سلطانز

24 فروری 2024: کوئٹہ گلیڈٰی ایٹرز بمقابلہ ملتان سلطانز

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے میچز

02 مارچ 2024: پشاور زلمی بمقابلہ لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز
04مارچ 2024: اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ پشاور زلمی
05 مارچ 2024: پشاور زلمی بمقابلہ ملتان سلطانز
06 مارچ 2024: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ لاہور قلندرز
07 مارچ 2024: اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ کراچی کنگز

نیشنل بینک اسٹیڈیم، کراچی میں ہونے والے میچز

28 فروری 2024: کراچی کنگز بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹد
29 فروری 2024: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ کراچی کنگز
03 مارچ 2024: ملطان سلطانز بمقابلہ کراچی کنگز
09 مارچ 2024: کراچی کنگز بمقابلہ لاہور قلندرز
10مارچ2024: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ لاہور قلندرز
11 مارچ 2024: کراچی کنگز بمقابلہ پشاور زلمی
12 مارچ 2024: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ ملتان سلطانز
14 مارچ 2024: پہلا کوالیفائیر میچ
15 مارچ 2024: پہلا ایلمینیٹر
16 مارچ 2024:دوسرا ایلمینیٹر
18 مارچ 2024: فائنل میچ

08 مارچ 2024: پشاور زلمی بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز
10 مارچ 2024: اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ ملتان سلطانز

More Stories
سال 2023 کا اختتام: اب دنیا کے 10 امیر ترین خاندان کون سے ہیں؟