آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کیلئے دوسری قسط کی منظوری دے دی

اسلام آباد : پاکستان آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس سرخرو ہوگیا۔ آئی ایم ایف  ایگزیکٹو بورڈ پاکستان کیلئے دوسری قسط کی منظوری دے دی ہے۔ملکی زرمبادلہ ذخائر ذخائر 13 جنوری تک 14ارب ڈالر تک پہنچ سکتے ہیں۔

آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس نے پاکستان کے لیے 70 کروڑ ڈالر کی رقم منظورکر لیا ہے۔ پاکستان کو آئی ایم ایف سے  1.9 ارب ڈالر مل جائیں گے۔پاکستان کو 13 جنوری تک 70 کروڑ ڈالر ملنے کاامکان ہے۔

وزارت خزانہ حکام کے مطابق نگران حکومت نے خسارہ محدود کرنے بھرپور کوششیں کیں،نگران حکومت نے معاشی اصلات پر سختی سے عمل درآمد کیا،بورڈ میں 3 ارب ڈالرز کے قلیل مدتی قرض پروگرام کے تحت پہلاجائزہ کامیابی سے مکمل ہو چکا ہے۔

پاکستان کیلئے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ پروگرام کے تحت قرض کی منظوری دی گئی۔پہلے اقتصادی جائزے کی تکمیل پر سٹاف لیول معاہدہ 15 نومبر کو طے پایا تھا،پاکستان کو قرض پروگرام میں سے 1.2 ارب ڈالر پہلے ہی مل چکے ہیں،آئی ایم ایف سے70 کروڑ ڈالر ملنے سے جاری کردہ رقم 1.9 ارب ڈالر ہو جائے گی۔

More Stories
پاکستان کے تحفظات مسترد، آئی سی سی نے ون ڈے ورلڈ کپ 2023 کا شیڈول جاری کر دیا