چین غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے کاروباری ماحول میں بہتری جاری رکھے گا

بیجنگ : شِنہوا نیوز ایجنسی کی میزبانی میں منعقدہ چائنہ اقتصادی گول میز کانفرنس میں مہمان مقررین نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ چین غیر ملکی سرمایہ کاری کے اعتماد میں اضافے کے لئے اپنے کاروباری ماحول بہتر بنانا جاری رکھے گا۔

وزارت تجارت کے شعبہ غیر ملکی سرمایہ کاری انتظامیہ کے ڈائریکٹر ژو بنگ نے کہا کہ ایک مضبوط کاروباری ماحول غیر ملکی سرمایہ کاری کے لئے آسان رسائی، سہولت اور تحفظ فراہم کرتا ہے اور یہ سب غیر ملکی سرمایہ کاری  سے متعلق چینی قانون میں موجود ہے۔

چین میں یہ قانون یکم جنوری 2020 کو نفاذ ہوا تھا جس میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے قانونی معیار کا ایک جامع اور بنیادی مجموعہ شامل ہے جس کا مقصد ان کے حقوق اور مفادات کا بہتر تحفظ کرنا ہے۔

چین کے غیر ملکی سرمایہ کاری قانون نے غیر ملکی ادارں کے خدشات دور کرکے غیر ملکی سرمایہ کاری کو سہل اور آسان بنایا اور اس میں داخلے، فروغ، تحفظ اور انتظام کی دفعات کو مربوط کیا گیا ہے۔

وزارت تجارت کے ماتحت چائنیز اکیڈمی برائے بین الاقوامی تجارت و اقتصادی تعاون کی نائب صدر ژانگ وائی کی رائے میں چین کے کھلے پن کے مختلف مراحل میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی توقعات میں تبدیلیاں آئیں اور ملک نے غیر ملکی سرمایہ کاری کے انتظام اور فروغ میں بہتری کا سلسلہ کبھی ترک نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ چین کی کم لاگت کارکردگی، بھرپور معاون سہولیات، سازگار کاروباری ماحول اور وسیع مواقع کشش کا باعث ہیں۔

غیرملکی سرمایہ کاری کی مختصر منفی فہرست ، تاریخی غیر ملکی سرمایہ کاری قانون، اور صوبہ ہائی نان میں سرحد پار خدمات کی تجارت کے لئے پہلی منفی فہرست کے ساتھ ساتھ چین غیر ملکی کاروباری اداروں کے لئے ترقیاتی گنجائش میں اضافے اور اپنی غیرمعمولی وسیع مارکیٹ میں حصہ دینے کے لئے ادارہ جاتی فوائد مہیا کررہا ہے۔

چائنہ اقتصادی گول میز کانفرنس ایک میڈیا بات چیت کا  پلیٹ فارم ہے جس کا آغاز شِنہوا نیوز ایجنسی نے کیا ہے جس کا تیسرا پروگرام غیرملکی تجارت اور سرمایہ کاری کے بارے میں تھا۔

More Stories
عمران خان سے ان کے وکلا کی ملاقات نہیں کروائی جا رہی،ترجمان برائے قانونی امور نعیم پنجوتھا