الیکشن سے متعلق معاملات سے نگران حکومت کا کوئی تعلق نہیں، مرتضیٰ سولنگی

اسلام آباد : نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ الیکشن سے متعلق معاملات سے نگران حکومت کا کوئی تعلق نہیں۔

نگران وزیراطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد یا منظور ہونا آئینی عمل کا حصہ ہے اور الیکشن سے متعلق معاملات میں صرف الیکشن کمیشن کا عمل دخل ہو سکتا ہے۔

مرتضیٰ سولنگی نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کہ پرامن احتجاج ہر شہری کا حق ہے، سڑکیں بند کرنا، ریڈ زون میں داخل ہونا، پولیس پر حملے اور پتھراؤ کرنا پرامن احتجاج کے دائرہ سے باہر ہے جس کی کسی کو اجازت نہیں۔

نگران وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ہمارا کام الیکشن کمیشن کی مدد اور اسے مالی و انتظامی سہولت فراہم کرنا ہے۔ الیکشن کمیشن کی مالی و انتظامی ضرورت پوری کر رہے ہیں، الیکشن کمیشن کو پہلے 10 ارب روپے جاری کیے گئے، اس کے بعد 17 ارب 40 کروڑ روپے دیے گئے۔

More Stories
جہانگیر ترین کے فیصلے دکھ ہوا، وہ ہمیشہ ہم سب کے سرپرست اعلیٰ رہیں گے، علیم خان