لوگوں کو الیکشن لڑنے کی اجازت دی جائے، شیخ رشید کا مطالبہ

راولپنڈی : سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے آئندہ عام انتخابات کیلئے اپنے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

لال حویلی راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ یہ سازش ہے، عوام کی طرف سے پارٹی کو شکست نہیں دے سکے اس لئے یہ اب انھیں نااہل قرار دینا چاہتے ہیں۔

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے مطالبہ کیا کہ لوگوں کو الیکشن لڑنے کی اجازت دی جائے۔ انہیں مری میں کسی گیسٹ ہاؤس کا نادہندہ قرار دیا گیا تاہم وہ کبھی ان تاریخوں میں وہاں رہے ہی نہیں۔سپریم کورٹ نے عمران خان کے علاوہ ’مجھے بھی صادق اور امین قرار دیا تھا۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میں نے چالیس دن کا چھلہ کاٹا، میں نے قوم کا مطالبہ رکھا سب کو معاف کر دیا جائے۔

More Stories
یقین دہانی کرائیں فوج صرف دفاع کا کام کرے گی کاروبار نہیں، قاضی فائز عیسیٰ