امیدواروں کو ہراساں کیا جا رہا ہے جو انتخابی عمل میں مداخلت کی بدترین مثال ہیں، بیرسٹر گوہر علی خان

اسلام آباد : چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے پی ٹی آئی امیدواروں اور ان کے تجویز و حمایت کنندگان کو مبینہ طور پر ہراساں اور تشدد کا نشانہ بنانے اور آر او آفس میں داخلے کی اجازت نہ دینے کی مذمت کی ہے۔

ترجمان پی ٹی آئی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ کہ ’آج عام انتخابات کی جانب پہلا قدم جنرل نشستوں کے لیے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال اپنے اختتام کو پہنچ رہا ہے۔ ملک بھر میں پی ٹی آئی امیدواروں کے خلاف ریاستی مشینری کا بے دریغ استعمال زوروں پر ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ تحریک انصاف کے امیدواروں کے تجویز و حمایت کنندگان یا خود ان امیدواروں کو کھلے عام ہراساں اور تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ یہ تمام ہتھکنڈے اختیارات کے ناجائز استعمال اور انتخابی عمل میں مداخلت کی بدترین مثال ہیں اور الیکشن کمیشن کی اپنے آئینی فرائض کی انجام دہی میں واضح ناکامی کا ثبوت ہیں۔

More Stories
مولانا جو دعوے کر رہے ہیں ان کو ثابت بھی کریں، ملک محمد احمد خان