سابق وزیراعظم عمران خان کے کاغذات نامزدگی قومی اسمبلی کے حلقہ 122 سے مسترد

لاہور : عام انتخابات کیلئے ریٹنگ افسران کی جانب سے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے عمل میں لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 سے سابق وزیر اعظم عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد ہو گئے ہیں۔

عمران خان کے کاغذات نامزدگی کو مسلم لیگ ن کے رہنما اور ممبر صوبائی اسمبلی میاں نصیر نے اعتراضات دائر کیے تھے۔اعتراضات کے مطابق عمران خان کے تجویز اور تائید کنندہ کا تعلق این اے 122 سے نہیں ہے۔ الیکشن کمیشن نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو پانچ برس کے لیے نااہل کر رکھا ہے۔

دوسری جانب اسی حلقے سے مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سردار لطیف کھوسہ کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے ہیں۔ریٹرنگ افسر کی جانب سے آویزاں فہرست کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ایڈوکیٹ اظہر صدیق کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے۔

More Stories
وزیراعظم کا بل گیٹس سے رابطہ، صحت عامہ، سیکٹر پروگرامز سے متعلق بات چیت