الیکشن کمیشن کی پی ٹی آئی کے انتخابی نشان سے متعلق حکم امتناع پر نظرثانی کی درخواست دائر

پشاور : الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف کے انتخابی نشان سے متعلق پشاور ہائیکورٹ کے حکم امتناع کے خلاف نظرثانی کی درخواست دائر کر دی ہے۔

پشاور ہائیکورٹ میں نظرثانی کی درخواست الیکشن کمیشن کے وکیل کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں استدعا کی گئی ہے کہ معاملے پر خصوصی دو رکنی بینچ بنا کر جلد سماعت کے لیے مقرر کیا جائے۔درخواست میں پشاور ہائیکورٹ سے حکم امتناع ختم کرنے اور کیس کے لیے ڈویژنل بنچ تشکیل دینے کی بھی استدعا کی گئی ہے۔

پشاور ہائیکورٹ نے 26 دسمبر کو الیکشن کمیشن کے پی ٹی آئی انٹر پارٹی انتخابات کالعدم اور انتخابی نشان بلے کو واپس لینے کے فیصلے کو معطل کیا تھا۔عدالت نے الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی کا سرٹیفکیٹ ویب سائٹ پر جاری کرنے کے احکامات بھی دے تھے۔

اس سے قبل 22 دسمبر کو الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن کالعدم قرار دیتے ہوئے بلے کا انتخابی نشان واپس لے لیا تھا۔

More Stories
چین کے ساتھ دوستی جاری رہے گی ،رکاوٹ کو برداشت نہیں کیا جائے گا، شہباز شریف