حکومت نہ لیتے تو پاکستان پر جو اثرات مرتب ہوتے اس کا کوئی اندازہ بھی نہیں کر سکتا، نواز شریف

لاہور : سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان بہت مشکل حالات سے دوچار تھا، اگر حکومت نہ لیتے تو نا قابل اندازہ نقصان کا سامنا ہوتا۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے پالیمانی بورڈ کے اجلاس سے خطاب میں میاں نواز شریف نے کہا کہ بہت سارے لوگ کہتے ہیں کہ ہمیں 16 ماہ کی حکومت نہیں لینا چاہئے تھی۔ حکومت نہ لیتے تو پاکستان پر جو اثرات مرتب ہو جانے تھے اس کا کوئی اندازہ بھی نہیں کر سکتا تھا۔

نواز شریف نے اس موقع پر شہباز شریف کی حکومت میں ان کے فیصلوں اور کارگزاری کی تعریف کی اور ساتھ بیٹھے شہباز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ نے تعاون نہ کیا ہوتا تو لوڈ شیڈنگ پر ہم قابو نہیں پا سکتے تھے۔

اس سے قبل اپنے خطاب میں شہباز شریف نے کہا کہ میں سیاست میں آنا نہیں چاہتا تھا مگر نواز شریف کے باعث سیاست میں آیا۔ اب انہی کی قیادت میں سیاست کا سفر جاری ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نوجوان نسل پاکستان کا اثاثہ ہیں۔ مریم نواز نے چیف آرگنائزر بننے کے بعد دن رات ایک کر کے محنت کی۔

More Stories
9 مئی کے واقعات ، پاک فوج اور سپہ سالار کے خلاف سازش تھے، شہباز شریف