سال 2023 کا اختتام: کون کون سے اہم کھلاڑیوں نے کرکٹ کو خیر باد کہا؟

سال 2023 کا سورج غروب ہونے کے قریب ہے رواں برس کئی قومی اور بین الاقوامی کرکٹ اسٹارز نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر کے اپنے مداحوں کو حیران کر دیا۔

پاکستانی آل راونڈر عماد وسیم نے 24 نومبر 2023 کو ایسے وقت میں ریٹائرمنٹ کا کیا جب شاداب خان کی مسلسل خراب کارکردگی کے باعث یہ خیال کیا جا رہا تھا کہ شاید اب عماد وسیم کی قومی ٹیم میں واپسی ہو جائے لیکن ان کے اچانک ریٹائرمنٹ کے اعلان نے سب کو حیرت میں مبتلا کر دیا۔

ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے عماد وسیم کہا کہ اب میری نظریں بین الاقوامی کرکٹ سے ہٹ کر اپنے کیریئر کے اگلے مرحلے پر توجہ دینے پر مرکوز ہیں۔عماد وسیم کے کیریئر کا آغاز 2006 میں ہوا تھا، انہوں نے 55 ون ڈے اور 66 ٹی20 میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی۔

سڈنی ٹیسٹ میں ایک یادگار اننگز کھیلنے والے ٹیسٹ کرکٹراسد شفیق نے بھی رواں برس ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا انہوں نے پاکستان کے لیے 77 ٹیسٹ، 60 ون ڈے اور 10 ٹی20 میچز کھیلے۔37 سالہ اسد شفیق 2010 میں اس وقت کے پاکستانی کپتان مصباح الحق کی ٹیسٹ سائیڈ کے اہم مڈل آرڈر بیٹر تھے۔ انہوں نے اگست 2016 میں پاکستانی ٹیم کو ٹیسٹ رینکنگ میں سرفہرست لانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

رواں برس ہونے والی سب سے حیران کن ریٹائرمنٹ جنوبی افریقہ کے اوپنر وکٹ کیپر بیٹر کوئنٹن ڈی کاک کی تھی جبکہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 سے قبل انہوں نے ٹیسٹ کے بعد اپنے کیریئر کے عروج پر ہی ون ڈے کرکٹ سے بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔30 سالہ کرکٹر 2021 میں ٹیسٹ کرکٹ سے بھی ریٹائرمنٹ لے چکے تھے۔ انہوں نے 2013 میں جنوبی افریقہ کی جانب سے ون ڈے کرکٹ میں ڈیبیو کیا تھا

بائیں ہاتھ سے برق رفتاری کے ساتھ رنز بنانے والے کوئنٹن ڈی کوک نے140 میچز میں 44.85 کی اوسط اور 17 سنچریوں کی مدد سے 5966 رنز اسکورکیے بحیثیت وکٹ کیپر ڈی کوک نے ون ڈے کرکٹ میں 183 کیچز پکڑے جبکہ 14 اسٹمپ آؤٹ بھی کیے۔

فروری 2023 میں آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔ایرون فنچ کا شمار اپنے عروج کے دوران جارحانہ اوپنگ بیٹرز میں ہوتا تھا تاہم گزشتہ برس آسٹریلیا میں ہی ہونے والے ٹی20 ورلڈ کپ میں ٹیم کے ابتدائی راؤنڈ سے باہر ہونے کے بعد وہ تنقید کی زد میں تھے۔ایرون فنچ نے 2011 میں انگلینڈ کے خلاف ڈیبیو کیا تھا۔ انہوں نے آسٹریلیا کے لیے 103 ٹی20 میچز کھیلے جن میں سے 76 میں انہوں نے کپتانی کی۔

انگلینڈ کے فاسٹ باؤلر اسٹورٹ براڈ نے جولائی 2023 میں 600 وکٹیں مکمل کرنے کے بعد ہر قسم کی کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا۔ٹیسٹ کرکٹ میں 602 وکٹیں لینے والے دنیا کے پانچویں بولر ہیں۔

More Stories
پاکستان نےاسپیشل اولمپکس ورلڈ گیمز میں اپنا پہلا میڈل جیت لیا