سینچورین ٹیسٹ کا دوسرا روز: جنوبی افریقہ نے پہلی اننگز میں برتری حاصل کر لی

بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان 2 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل فریڈم ٹرافی کے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن میزبان جنوبی افریقہ نے بھارت پر مجموعی طور پر 11 رنز کی برتری حاصل کر لی ہے۔

دوسرے دن کا آغاز بھارتی ٹیم نے 208 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ پر کیا تھا، بھارتی وکٹ کیپر بیٹر کے ایل راہول نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سینچری اسکور کی، جبکہ بھارت کی پوری ٹیم 246 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ بھارت کی جانب سے کے ایل راہول 101 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے کگیسو ربادا نے 5، ناندرے برگر نے 3 جبکہ مارکو جینسن اور جیرالڈ کوٹزی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم نے پہلی اننگز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 257 رنز بنا لیے ہیں۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے اوپنر ڈین ایلگر شاندار 140 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں۔

پہلی اننگز میں جنوبی افریقہ کی جانب سے ایڈن مارکرم 5، ٹونی دی زورزی نے 28، کیگن پیٹرسن نے 2 جبکہ کائل۔ویرین نے 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

سینچورین ٹیسٹ میں دوسرے روز خراب روشنی کے باعث 66 اوورز کا کھیل ممکن ہو پایا۔

ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کے اختتام پر ڈین ایلگر 140 اور مارکو جینسںن 3 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں جبکہ جنوبی افریقہ کو بھارت کا 11 رنز کی مجموعی برتری حاصل ہو چکی ہے۔

More Stories
عام انتخابات : چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کا لیول پلیئنگ فیلڈ نہ ملنے پر سپریم کورٹ سے رجوع