توہین الیکشن کمیشن کیس: بانی پی ٹی آئی اور فواد چودھری پرفرد جرم عائد نہ ہوسکی

راولپنڈی : توہین الیکشن کمیشن کیس میں بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیر فواد چودھری پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی ۔

نثار درانی کی سربراہی میں چار رکنی کمیشن نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اورفوادچودھری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت کی، فواد چودھری کے وکیل فیصل فرید چودھری عدالت پیش ہوئے۔

بانی پی ٹی آئی کے وکیل شعیب شاہین کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی کے باعث پیش نہ ہوسکے ۔الیکشن کمیشن توہین کیس کی سماعت بغیر کارروائی 3جنوری تک ملتوی کردی گئی ۔

الیکشن کمیشن کی کاز لسٹ جاری کیے جانے کے بعد فواد چودھری کی جانب سے توہین الیکشن کمیشن کیس میں اوپن ٹرائل کی استدعا کی گئی ہے ۔گزشتہ سماعت پر ‏بانی پی ٹی آئی اور فواد چوہدری پر فردجرم عائد کرنے کی کارروائی ایک بار پھر مؤخر ہوگئی تھی۔

More Stories
اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کے خلاف توشہ خانہ فوجداری کیس ناقابل سماعت قرار دے دیا