شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد دوبارہ حراست میں لے لیا گیا

راولپنڈی : سائفر کیس میں رہائی کے بعد پنجاب پولیس نے شاہ محمود قریشی کو تھانہ آرے بازار اور تھانہ صدر بیرونی میں درج مقدمات میں نامزد ملزم ہونے پر دوبارہ حراست میں لے لیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ان مقدمات کی تفتیش کے لیے ملزم کو حراست میں رکھنا ضروری ہے۔

سائفر مقدمہ میں متعلقہ عدالت کی طرف سے جاری ہونے والی روبکار کے بعد اُن کی رہائی کے احکامات جاری کیے گیے تھے، تاہم راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ کی طرف سے شاہ محمود قریشی کو نقصِ امن کے تحت نظر بندی کے احکامات جاری کئے۔

رہائی کے موقع پر جب سابق وزیر خارجہ کو راولپنڈی پولیس نے دوبارہ حراست میں لیا تو اُن کا کہنا تھا کہ وہ بے گُناہ ہیں اور انھیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

More Stories
چیئرمین پی ٹی آئی حلقہ این اے 10 بونیر سے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروائیں گے