تحریک انصاف کو کاغذات نامزدگی جمع کروانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وکیل شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ پنجاب میں ان کی جماعت کو کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے حوالے سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وکیل شیر افضل مروت نے کہا کہ امیدواروں کو آر او کے دفتر جانے نہیں دیا جا رہا تھا اور جنھوں نے جانے کی ہمت کی انھیں اٹھا لیا گیا۔ ہم نے 99 فیصد کاغذات نامزدگی وکلا سے ذریعے بھیجے۔ ایک، ایک امیدوار کے پیچھے چار، پانچ کوررنگ امیدوار بنائے تاکہ اگر ایک سے کاغذات چھینے جائیں یا مسترد ہو جائیں تو دوسرا اس کی جگہ لے۔

شیر افضل مروت نے کہا کہ پی ٹی آئی نے تمام حلقوں میں کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔ تحریک انصاف کے مطابق اس نے مخصوص نشستوں کی فہرست الیکشن کمیشن میں جمع کروا دی ہے تاہم پارٹی کے امیدواروں کے خلاف کریک ڈاؤن کی وجہ سے اسے پبلک نہیں کیا گیا۔

شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ پارٹی مشکلات کا شکار ہے، اس لیے فہرست شائع نہیں کی جا رہی۔ تاہم الیکشن کمیشن کو فہرست دے دی ہے۔ عمران خان کے کاغذات نامزدگی لاہور اور میانوالی سے جمع کروائے گئے ہیں۔

More Stories
نااہلی 5 سال:قائم مقام صدر نے الیکشن ایکٹ بل پردستخط کردیئے