عام انتخابات : مخصوص نشتتوں سمیت 28626 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے

اسلام آباد : الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات میں حصہ لینے والوں کے اعداد و شمار کی فہرست جاری کی ہے جس کے مطابق 8 فروری 2024 کو ہونے والے عام انتخابات کے لیے جنرل اور مخصوص نشستوں پرالیکشن میں حصہ لینے کیلئے 28 ہزار 626 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق قومی اسمبلی کی جنرل نشستوں کے لیے 7 ہزار 242 مرد امیدواروں جبکہ 471 خواتین امیدواروں نے کاغزات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔

صوبائی اسمبلیوں کے لیے 17 ہزار 744 مرد امیدواروں جبکہ 802 خواتین امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرثائے ہیں۔قومی اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشتوں کے لیے 459 خواتین امیدواروں کے کاغذات نامزدگی وصول کیے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے دیئے گئے شیڈول کے مطابق آج سے 30 دسمبر تک کاغژات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی جائے گی جبکہ امیدواروں کی حتمی فہرست کا اجرا 13 جنوری 2024 کو کیا جائے گا۔

More Stories
بطور وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اپنے عہد کی خلاف ورزی کی: سائفر کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری