الیکشن کمیشن کو پنجاب سے 13 ہزار سے زائد امیدواروں کے کاغذات نامزدگی وصول ہوئے

لاہور : الیکشن کمیشن کو پنجاب سے 13 ہزار سے زائد امیدواروں کے کاغذات نامزدگی وصول ہوئے ہیں۔

ترجمان صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کے مطابق صوبہ پنجاب میں قومی و صوبائی اسمبلیوں کی جنرل و مخصوص نشستوں پر مجموعی طور پر 13 ہزار 823 کاغذات نامزدگی وصول ہوئے ہیں۔

ترجمان الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پنجاب سے قومی اسمبلی کی جنرل نشستوں پر 3ہزار 594 مرد اور 277 خواتین نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔ پنجاب اسمبلی کی جنرل نشستوں پر 8ہزار 592 مرد اور 437 خواتین نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔

مخصوص نشستوں برائے خواتین قومی اسمبلی کے لیے 195 کاغذات نامزدگی وصول ہوئے جبکہ مخصوص نشستوں برائے خواتین صوبائی اسمبلی پنجاب کے لیے 601 خواتین نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔مخصوص نشستوں برائے اقلیت صوبائی اسمبلی پنجاب کے لیے 118 مرد اور نو خواتین نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔

اسلام آباد میں قومی اسمبلی نشستوں پر 182 مرد اور 26 خواتین کے کاغذات نامزدگی وصول ہوئے۔کمیشن کا کہنا ہے کہ الیکشن شیڈول کے مطابق سکروٹنی کا عمل 30 دسمبر تک جاری رہے گا۔

More Stories
ای سی سی:عام انتخابات کےلئے 42.5 ارب روپے کی گرانٹ منظور