آئی جی اسلام آباد اور ڈپٹی کمشنر کو ان کے عہدوں سے ہٹانے کا حکم

اسلام آباد : وزیراعظم آفس نے آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر خان اور ڈپٹی کمشنرعرفان نواز میمن کو ان کے عہدوں سے ہٹانے کا حکم دے دیا ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے احکامات پر آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر خان اور ڈپٹی کمشنرعرفان نواز میمن کو ان کے عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے اور وزیر اعظم آفس کی جانب سے اس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ ڈویزن آئی جی پولیس اسلام آباد اور ڈپٹی کمشنر کی جگہ تعیناتی کے لیے پینل اف افسرز تجویز کرے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آئی جی اسلام آباد اور ڈی سی اسلام آباد کے خلاف سیاسی جماعتوں کی جانب سے شکایات پر دونوں کو اپنے عہدوں سے ہٹانے کا حکم دیا تھا۔

More Stories
یونان کشتی حادثہ:اموات کی تعداد 80 ہوگئی،150 پاکستانی لاپتہ