ای سی سی:عام انتخابات کےلئے 42.5 ارب روپے کی گرانٹ منظور

اسلام آباد : اقتصادی رابطہ کمیٹی نے آئندہ عام انتخابات کے لیے 42.5 ارب روپے گرانٹ کی منظوری دیدی۔

وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ ذرائع کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں عام انتخابات کے لیے 42.5 ارب روپے کی گرانٹ کی منظوری دی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے الیکشن کمیشن کی سمری کی منظوری دے دی ہے تاہم انتخابات کے لیے فنڈز کی حتمی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کو ابتدائی طور پر 10 ارب روپے کے فنڈز جاری کیے جائیں گے۔

More Stories
ترک صدرطیب اردوان سویڈن کو نیٹو اتحاد میں شامل کرنے پر آمادہ ہوگئے، سیکریٹری جنرل نیٹو