مریم نواز کے قومی اسمبلی کے دو اور صوبائی اسمبلی کے تین حلقوں کے لیے کاغذات نامزدگی جمع

لاہور : مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے لاہور میں قومی اسمبلی کی دو اور صوبائی اسمبلی کی تین نشستوں سے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے۔
مریم نواز نے حلقہ این اے 119، این اے 120، پی پی 159، 160 اور 165 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔
ادھر مسلم لیگ ن کے مطابق بلال یاسین آج سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے این اے 130 سے کاغذات نامزدگی جمع کروائیں گے۔

دوسری جانب جمیعت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے ڈیرہ اسماعیل خان سے کاغذات نامزدگی جمع کروادیئے ہیں۔مولانا فضل الرحمٰن نے اپنے آبائی حلقہ قومی اسمبلی کی نشست این اے 44 سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔

مولانا فضل الرحمٰن ڈی آئی خان اور پشین سے قومی اسمبلی کے حلقے سے الیکشن لڑیں گے۔

More Stories
چیئرمین پی ٹی آئی کا صاف شفاف انتخابات کرانے سے متعلق سپریم کورٹ سے ازخود نوٹس لینے کا مطالبہ