آرمی چیف سے امریکی سینٹ کام کے سربراہ کی ملاقات، علاقائی امن کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے امریکی سینٹرل کمانڈ سینٹ کام کے سربراہ جنرل مائیکل ایرک کوریلا نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی ہے۔

آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق پاکستان کے دورے پر موجود جنرل مائیکل ایرک کوریلا نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی کامیابیوں کو سراہا۔جنرل مائیکل ایرک نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی مسلسل کوششوں اور کردار کا بھی اعتراف کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور دفاعی تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور تمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے پر بھی بات چیت کی گئی۔

More Stories
سپریم کورٹ نے پرویز الٰہی اور صنم جاوید سمیت دیگر کو انتخابات لڑنے کی اجازت دے دی