زلفی بخاری نے این اے 50 اٹک سے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے

اٹک : زلفی بخاری نے این اے 50 اٹک سے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے۔

تحریک انصاف کے رہنماء زلفی بخاری نے ایک بیان میں کہا کہ کافی تگ و دو کے بعد آخرکار میرے کاغذات نامزدگی این اے 50 اٹک کے لئے جمع ہوگئے ہیں۔ قانونی ٹیم اور پارٹی ورکرز کا مشکور ہوں جنہوں نے میرا بےحد ساتھ دیا۔

زلفی بخاری نے کہا انشااللہ 5 سال پہلے کیا وعدہ پورا کرنے کا وقت آگیا ہے۔ میری تمام سیاسی جدوجہد میرے شہر اٹک اور خاص طورپر این اے 50 کے نام ہے۔

More Stories
حکومت کا الیکشن ایکٹ میں ترامیم کرکے نگران وزیراعظم کو مزید بااختیار بنانے کا فیصلہ