پاکستان کیخلاف ٹیسٹ میں سیاہ پٹی باندھنے پر آسٹریلوی بیٹر پر فرد جرم عائد

دبئی : انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستان کیخلاف پرتھ ٹیسٹ میں سیاہ پٹی باندھنے پر آسٹریلوی بلے باز عثمان خواجہ پر فرد جرم عائد کر دی ہے۔

آئی سی سی کے مطابق عثمان خواجہ نے ذاتی پیغام کی تشہیر کی، عثمان خواجہ نے سیاہ پٹی باندھنے سے قبل بورڈ اور آئی سی سی سے اجازت نہیں لی۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے مطابق عثمان خواجہ نے آئی سی سی قوانین کی خلاف ورزی کی۔

اس سے پہلے عثمان خواجہ نے فلسطینی عوام سے منفرد انداز میں اظہار یکجہتی کا فیصلہ کرتے ہوئے پرتھ ٹیسٹ میں سیاہ پٹی باندھ کر بیٹنگ کی تھی۔

More Stories
فرانس میں پاکستان کے 76 ویں یوم آزادی کے موقع پر جشن آزادی پتنگ فیسٹیول