غیر شرعی نکاح کیس : بشریٰ بی بی کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا گیا

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے غیر شرعی نکاح کیس میں بشریٰ بی بی کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا ہے۔

اسلام آباد کی مقامی عدالت میں سیںئر سول جج قدرت اللہ نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف مبینہ غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل رضوان عباسی ایڈوکیٹ کے معاون وکیل عدالت کے روبرو پیش ہوئی۔

وقفہ کے بعد دوبارہ سماعت کا آغاز ہوا تو بشریٰ بی بی کی جانب سے وکیل عثمان گل عدالت کے روبرو پیش ہوئے اور بتایا کہ عدالت نے جیل ٹرائل کا آرڈر کیا تھا،ہم نے بشریٰ بی بی کو جیل بھیج دیا ہے۔ضمانتی مچلکے تیار کرلیے گئے ہیں۔

جج قدرت اللہ نے کہا کہ ملزمہ کو عدالت بلانا ہوگا، جب پتا لگ چکا کہ جیل میں ٹرائل نہیں ہے تو ان کو آجانا چاہیے۔ وکیل بشریٰ بی بی نے عدالت کو بتایا کہ ہمارے پاس انفارمیشن ہے کہ بشریٰ بی بی کا عدالت آنا خطرہ ہے۔ جس پر جج قدرت اللہ نے کہا کہ آج رش نہیں ہے عدالت بھی خالی ہے آپ پیش کریں۔ فائنل ہے انہوں نے آنا ہوگا، میری طبیعت بھی ٹھیک نہیں یے۔جیل اتھارٹیز کو آگاہ کردیا گیا تھا تو وہ وہاں کیوں گئی ہیں۔

بعدازاں عدالت نے بشریٰ بی بی کو عدالت پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

More Stories
فواد چودھری کیخلاف فرد جرم کی کارروائی پھر مؤخر