اقلیتیں ملک کا قیمتی اثاثہ، ان کے بغیر پاکستان نامکمل ہے، نوازشریف

لاہور : پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف نے کہا ہے کہ اقلیتیں ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں ان کے بغیر پاکستان نامکمل ہے۔

پارٹی کے اقلیتی رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ملک و قوم کے لیے خدمات پر اقلیتی برادری کو سلام پیش کرتا ہوں، مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد پیش کرتا ہوں، میرے لیے سب برابر ہیں۔

میاں محمد نواز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) میں روز بروز اقلیتی برادری کا اضافہ ہو رہا ہے، پاکستان ایک گلدستہ ہے اور اس کو مل کر سجائیں گے، پاکستان اقلیتوں کے بغیرمکمل نہیں۔اقلیتی برادری نے ملک کے لیے بہت قربانیاں دیں، میں اقلیت سے ایسے فوجیوں کو بھی جانتا ہوں جنہوں نے وطن کیلئے قربانیاں دیں۔

مسلم لیگ ن کے قائد کا کہنا تھا کہ اقلیتیں پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں، قائد اعظم کے کئی ساتھی ہندو اور کرسچن برادری سے تعلق رکھتے تھے۔اقلیتی برادری نے پاکستان بنانے میں قائداعظم کا ساتھ دیا، ہم سب ایک ہی ملک کے باشندے ہیں، ہمیں اقلیتوں کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے تاکہ وہ بھی آگے بڑھیں۔

More Stories
آپریشن مرگ بر سرمچار : پاکستان کی ایران میں ’دہشتگردوں‘ کے ٹھکانوں پر کارروائی، متعدد ہلاکتوں کا دعویٰ