عام انتخابات : چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کا لیول پلیئنگ فیلڈ نہ ملنے پر سپریم کورٹ سے رجوع

اسلام آباد : چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے لیول پلیئنگ فیلڈ نہ ملنے پر سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی ہےجس میں وفاق، الیکشن کمیشن اور چاروں صوبائی حکومتوں کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست آئین کے آرٹیکل 184(3) کے تحت دائر کی گئی ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ تحریک انصاف کے امیدواروں سے کاغذات نامزدگی چھینے جا رہے ہیں، تحریک انصاف کے امیدواروں کو ہراساں کیا جا رہا ہے، تحریک انصاف کو انتخابات میں حصہ لینے کا مساوی حق دیا جائے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ سپریم کورٹ تحریک انصاف کو لیول پلیئنگ فیلڈ اور شفاف انتخابات کیلئے فریقین کو ہدایات جاری کرے، فریقین کو تحریک انصاف کے کارکنوں اور رہنماؤں کو ہراساں کرنے سے بھی روکا جائے۔

More Stories
ورلڈ کپ 2023: 15 اکتوبر کو ہونے والا پاک بھارت میچ ری شیڈول ہونے کا امکان