بھٹو کے قاتل سپریم اور ہائیکورٹ کے جج تھے، بلاول بھٹو

لاہور : چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو کے قاتل سپریم اور ہائیکورٹ کے جج تھے۔

لاہور ہائیکورٹ بار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو کا عدالتی قتل ہوا، قاتل سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کے جج تھے۔ آج تک لاہور ہائیکورٹ کو کرائم سین کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔

سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم امید رکھتے ہیں عدالتوں سے کہ اتنے سال گزرنے کے بعد نا صرف قانون کے مطابق غلطی کو درست کریں گے بلکہ تاریخ کو بھی درست کریں گے، جج صاحبان اپنے جج صاحبان کے خون کے داغ دھوئیں گے۔ ایک دوسرے کو جیل بھیجنا کامیابی نہیں سیاسی شکست ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ پی ٹی آئی دور کے بعد آنے والی معاشی ٹیم بیروزگاری اور مہنگائی کے چیلنجز کا مقابلہ نہ کرسکی، نوجوان بے وقوف بنانے کی کوشش کرنے والوں سے دور رہیں۔پاکستان میں اس وقت سیاست میں پولورائزیشن چل رہی ہے، کچھ دیر پہلے جب آپ نعرے لگا رہے تھے تو پیچھے سے پی ٹی آئی کے نعرے لگے، ہم نے سیاست کو ذاتی دشمنی بنا لیا ہے اور خان صاحب کا اس میں سب سے زیادہ کردار ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ میں زبردستی  جیے بھٹو کے نعرے نہیں لگواؤں گا بس چاہتا ہوں کہ آپ مانیں کہ میں بھی محب وطن پاکستانی ہوں، میں آپ کے سیاسی لیڈر سے اختلاف کرسکتا ہوں لیکن ان کی میں عزت کرتا ہوں۔

More Stories
تمام اوورسیز پاکستانی خبردار رہیں، بلیو ورلڈ ایک بڑا فراڈ اور ن لیگ کا ٹاؤٹ ہے، زلفی بخاری