الیکشن کمیشن کا احد چیمہ کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ

اسلام آباد : الیکشن کمیشن آف پاکستان نے احد چیمہ کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیا۔

الیکشن کمیشن نے سیکرٹری کابینہ ڈویژن احد چیمہ کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ جاری کیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے سید عزیز الدین کاکا خیل نے درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایاہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے حکم دیا گیا کہ احد چیمہ کو فلفورمشیر کے عہدے الگ کردیاجائے۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ احد چیمہ گزشتہ کابینہ کا حصہ رہے ہیں۔احد چیمہ انتخابات پر اثر انداز ہوسکتے ہیں جبکہ فواد حسن فواد کےمعاملہ پر 21 دسمبر کو دوبارہ سماعت ہوگی۔

More Stories
جی ڈی اے کا جام شورو ٹول پلازہ پر مبینہ دھاندلی پر احتجاج اور دھرنا