جی ڈی اے کا جام شورو ٹول پلازہ پر مبینہ دھاندلی پر احتجاج اور دھرنا

حیدر آباد : سندھ پنجاب سرحد پر جی ڈی اے کا مبینہ انتخابی دھاندلی کیخلاف دھرنا جاری ہے۔

جی ڈی آئی کے رہنما لیاقت جتوئی نے شرکاء سے خطاب میں سابق صدر پر الزام لگایا کہ آصف علی زرداری نے ایسا کون سا کار نامہ کیا ہے کہ انھیں چوتھی مرتبہ سندھ دیا گیا ہے۔

لیاقت جتوئی نے پیپلز پارٹی پر الزام لگایا کہ آصف علی زرداری نے انتخابات میں دھاندلی کی ہے اور سندھ کے لوگوں کا مینڈیٹ چوری کیا ہے، جب تک سندھ کو حقوق نہیں ملتے ہم آرام سے نہیں بیٹھیں گے۔

اسی موقع پر سابق رکُن قومی اسمبلی سائرہ بانو نے خطاب میں کہا کہ اپنے حق کی جنگ خود لڑنا پڑے گی۔ سائرہ بانو نے بھی مُلک میں ہونے والے حالیہ انتخابات میں مبینہ دھاندلی کا الزام لگایا اور کہا کہ سندھ میں یوس محسوس ہوتا ہے کہ جہاں جے ڈی آئی کے لوگوں کا ووٹ بینک ہے وہاں اور جہاں پی پی پی کا ووٹ بینک ہے وہاں دونوں علاقوں میں واضح فرق دکھائی دیتا ہے، یو لگتا ہے کہ ہمارا علاقہ کسی اور سیارے پر ہے۔

More Stories
ملک بھر سے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کیلئے 28 ہزار 626 کاغذات نامزدگی جمع