عام انتخابات : کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا سلسلہ کل سے شروع ہوگا

اسلام آباد : کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا سلسلہ کل سے شروع ہوگا۔

عام انتخابات میں حصہ لینے کے خواہشند امیدوار 20 سے 22 دسمبر تک اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروا سکیں گے۔ قومی اسمبلی کی فیس 30 ہزار ور صوبائی اسمبلی کی 20 ہزار روپے ہے ۔ ابتدائی فہرست 23دسمبر کو جاری کی جائے گی۔ الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی کیلئے ہدایات جاری کردیں ہیں۔

الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کیلئے ضروری ہدایات اور رہنمائی جاری کی ہے جس کے مطابق ایک امیدوار مختلف تجویز کنندگان کے ساتھ زیادہ سے زیادہ پانچ کاغذات نامزدگی جمع کرا سکتا ہے۔ کاغذات نامزدگی متعلقہ ریٹرننگ افسر کے دفتر میں 20 سے 22 دسمبر تک جمع  کروائے جا سکتے ہیں۔قومی اسمبلی کی فیس 30 ہزار جبکہ صوبائی اسمبلی کی  20 ہزار روپے ہے ۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ امیدوار کیلئے پاکستان کا شہری ہونا ضروری ہے ۔  عمر کاغذات نامزدگی جمع کرواتے وقت 25 سال سے کم نہ ہو ، قومی اسمبلی کی نشست کیلئے امیدوار پاکستان میں کسی بھی جگہ کا ووٹر ہو سکتا ہے جبکہ صوبائی اسمبلی کی نشست کیلئے امیدوار کا متعلقہ صوبے کا ہونا ضروری ہے۔ قومی اسمبلی کیلئے خواتین کی مخصوص نشستوں کے لیے بھی امیدوار کا متعلقہ صوبے کا ووٹر ہونا لازمی ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے امیدواروں کی ابتدائی فہرست 23 دسمبر کو لگے گی۔ جانچ پڑتال 24 سے 30 دسمبر ،منظور یا مسترد ہونے کیخلاف اپیلیں 3 جنوری کو دائر کی جا سکیں گی۔ اپیلٹ ٹربیونل کی جانب سے فیصلے دس جنوری تک کیے جائیں گے۔ نظر ثانی شدہ  فہرست 11 جنوری کو جاری ہوگی جبکہ 12 جنوری کو کاغذات نامزدگی واپس لیے جا سکیں گے۔ انتخابی نشانات کی الاٹ منٹ 13 جنوری کو ہوگی۔

More Stories
فوج  عام انتخابات میں الیکشن کمیشن کو مطلوبہ تعاون فراہم کرے گی، کورکمانڈر کانفرنس