لاہور : نیب نے ملک بھر کے اداروں سے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی اور ان کے بیٹے مونس الٰہی کے اثاثوں کا ریکارڈ طلب کیا ہے۔
نیب کی جانب سے جاری کردہ نوٹس کے مطابق نیب نے پرویز الٰہی، مونس الٰہی اور ان کے اہلخانہ کی جائیدادوں، گاڑیوں سمیت تمام اثاثوں کی تفصیلات مانگی ہیں۔
نیب نے مونس الٰہی کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی انکوائری بھی شروع کی ہے۔
نیب نے پرویز الٰہی اور مونس الٰہی کے اثاثوں کے ریکارڈ کے لیے ڈپٹی کمشنرز اور ایکسائز آفیسرز کو خط لکھا ہے۔ اس کے تحت پرویز الٰہی، ان کی اہلیہ، دو بیٹوں مونس اور راسخ کی پراپرٹیز کا ریکارڈ طلب کیا گیا ہے۔ پرویز الٰہی کی بیٹی اور بہوؤں کے اثاثوں کا ریکارڈ بھی طلب کیا گیا ہے۔