پشاور ہائیکورٹ کا تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان کی رہائی کا حکم

پشاور ہائیکورٹ نے سابق وفاقی وزیر مملکت علی محمد خان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم دے دیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان کی درخواست ضمانت پر جسٹس اعجاز انور اور جسٹس فضل سبحان پر مشتمل دو رکنی بنچ نے سماعت کی۔ اس دوران عدالت نے تھری ایم پی او کی بنیاد پر گرفتار علی محمد خان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دیا۔

اس موقع پر جسٹس اعجاز انور نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر مردان آئندہ سماعت پر خود پیش ہوں۔ ایک ڈپٹی کمشنر کو عبرت کا نشان بنائیں گے تو پھرغیر قانونی کام کوئی نہیں کرے گا۔

عدالت نے ڈپٹی کمشنر مردان کو 8 اگست کو طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی

More Stories
وزیراعظم اور آرمی چیف نے عید کا دن فوجی جوانوں کے ساتھ گزارہ