پاکستان اور یوکرین میں کوئی دفاعی معاہدہ نہیں ہے،بلاول بھٹو

اسلام آباد : یوکرین کے وزیرخارجہ ڈمیٹرو کلیبا پاکستان کے پہلے دورے پر ہیں۔انہوں نے وزیراعظم شہبازشریف اوروزیرخارجہ بلاول بھٹو سے ملاقات کی ہے۔بلاول بھٹو نے یوکرینی ہم منصب سے مذاکرات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ پاکستان اور یوکرین کے درمیان کوئی دفاعی معاہدہ نہیں ہے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ میں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہے، دونوں ممالک کے درمیان مسائل بات چیت کے ذریعے حل ہونے چاہئیں۔پاکستان اور یوکرین کے درمیان کوئی دفاعی معاہدہ نہیں ہے، ہم خطے میں امن چاہتے ہیں اور پاکستان یوکرین کے ساتھ دو طرفہ تعلقات بڑھانے کا خواہاں ہے، یوکرین کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانا چاہتے ہیں۔

یوکرینی وزیرخارجہ ڈمیٹروکلیبا نے کہا کہ پاکستان اور یوکرین کے درمیان اچھے تعلقات ہیں، تجارت اور تعاون کو مزید وسعت دینا چاہتے ہیں۔یوکرینی وزیرخارجہ نے سلامتی اور خودمختاری کی حمایت پر پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں یوکرینی اشیا کی رسائی کو آسان بنایا جائے۔

More Stories
پرویزخٹک کو تحریک انصاف سے برطرف کردیا گیا