آئی ایم ایف قرض پروگرام: پاکستان کو مالی نظم و ضبط پر کارپند رہنا ہوگا، کریسٹالینا جارجیوا

اسلام آباد : ایم ڈی آئی ایم ایف کریسٹالینا جارجیوا نے قرض پروگرام کی منظوری کے ساتھ ہی پاکستان کو مالی نظم و ضبط پر کارپند رہنا ہوگا۔

پاکستان سے متعلق ایم ڈی آئی ایم ایف کریسٹالینا جارجیوا نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ پاکستان کیلئے میکرو اکنامک استحکام لانے کا موقع ہے،پاکستان کو اس پروگرام پر پوری لگن سے عمل کرنا ہوگا۔

ایم ڈی آئی ایم ایف نے بجلی کی قیمت اور لاگت میں توازن لانے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو توانائی شعبے میں اصلاحات کی ضرورت ہے، پاور سیکٹر میں ٹارگٹڈ سبسڈی بہتر بنانے کی ضرورت ہے، بیرونی دباو کا سامنا کرنے کیلئے مارکیٹ بیسڈ ایکسچینج ریٹ بھی اہم ہے۔

آئی ایم ایف نے بینکنگ سسٹم کی سخت نگرانی اور اداروں کی استعداد کار بہتر بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سماجی اور ترقیاتی اخراجات کیلئے ریونیو میں بہتری کی ضرورت ہے، غیر ضروری اخراجات سے متعلق مالی نظم ونسق پر عمل کیا جائے۔

ایم ڈی آئی ایم ایف کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال پاکستانی معیشت کو سیلاب سمیت کئی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا۔ قرض پروگرام کی پالیسیوں پر عمل درآمد نہ ہونے سے مہنگائی میں اضافہ ہوا۔

More Stories
آسٹریلیا چوتھی دفعہ انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ کا چیمپئن بن گیا