عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 10 کروڑ ڈالر کی منظوری دے دی

اسلام آباد : عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 10 کروڑ ڈالر کی منظوری دے دی ہے۔ عالمی بینک اعلامیہ کے مطابق منصوبہ بندی پاکستان کی ترقی کے لئے اہم ہے، زیادہ آبادی ترقی کی شرح میں رکاوٹ کا باعث بنتی ہے۔

عالمی بینک کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق رقم پنجاب میں منصوبہ بندی کے پروگرام کے لئے خرچ ہو گی۔ پروگرام کا مقصد پنجاب میں 60 فیصد خاندان میں منصوبہ بندی کو بڑھانے ہے۔ عالمی بینک کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ منصوبہ بندی پاکستان کی ترقی کے لئے اہم ہے، زیادہ آبادی ترقی کی شرح میں رکاوٹ کا باعث بنتی ہے،آبادی میں اضافے سے غربت میں اضافہ ہوتا ہے۔

اس سے پہلے سعودی عرب کی جانب سے دو ارب ڈالر اور یو اے ای سے ایک ارب ڈالر آنے کے بعد سٹیٹ بینک کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں تین ارب ڈالر کا اضافہ ہوا تھا۔

More Stories
بلوچستان میں بھی پی ٹی آئی کے متعدد رہنماؤں کے کاغذاتِ نامزدگی مسترد