عمران خان کو انسداد دہشتگردی کی عدالت نے 11 جولائی کو طلب کر لیا

اسلام آباد میں انسداد دہشتگردی کی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو 11 جولائی کو دوبارہ طلب کر لیا ہے۔

اسلام آباد پولیس کی جانب سے پانچ مقدمات میں چالان جمع کروانے پر دیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ کل صبح نو بجے عمران خان پیش ہوں۔

جن مقدمات میں عمران خان کو عدالت میں طلب کیا گیا ہے وہ تھانہ گولڑہ، تھانہ سنگجانی اور تھانہ سی ٹی ڈی میں درج ہیں اور انسداد دہشتگردی عدالت کے سابق جج راجہ جواد عباس حسن نے چیئرمین پی ٹی آئی کی ان مقدمات میں ضمانت کنفرم کی تھی۔

عمران خان کے علاوہ اسد عمر،عامر محمود کیانی اور جمشید محبوب کو بھی عدالت نے کل طلب کیا ہے۔ اس کے علاوہ تھانہ رمنا میں درج مقدمے میں علی نواز اعوان کو بھی طلب کر لیا گیا ہے۔

More Stories
صوابی کے مقدمہ میں اسد قیصر کی حفاظتی ضمانت کی درخواست عدم پیروی پر خارج