پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس، سویڈن میں قرآن مجید کی توہین کے خلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں سویڈن میں قرآن مجید کی توہین کے خلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی ۔قرارداد میں واقعے کی مذمت اور ملوث افراد کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

سویڈن میں قرآن مجید کی توہین کے معاملے پر وفاقی وزیر پارلیمانی امور مرتضیٰ جاوید عباسی پیش کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد پارلیمنٹ مشترکہ اجلاس نے متفقہ طور پر منظور کرلی گئی ہے۔

قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان سویڈن میں قرآن کریم کی بے حرمتی کے واقعے کی مذمت کرتا ہے، سویڈش حکومت واقعے میں ملوث شخص کے خلاف قانونی کارروائی کرے اور یقین دہانی کرائی جائے کہ مستقبل میں ایسے واقعات رونما نہیں ہوں گے۔

مرتضیٰ جاوید عباسی کی جانب سے پیش کی گئی قرار داد میں یہ کہا گیا ہے کہ اسلاموفوبیا پر مبنی واقعات دوسرے مذاہب کے خلاف واقعات کی طرح ڈیل کیے جائیں، ایوان مقدس شعائر، کتابوں اور شخصیات کی توہین کی مذمت کرتا ہے۔

قرارداد میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایوان اسلامو فوبیا کے خلاف کام کرنے کے لیے مؤثر پالیسی بنائے جانے کی حمایت کرتا ہے۔قرارداد میں او آئی سی اجلاس بلانے اور تجاویز کی روشنی میں مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کو بھی سراہا ہے

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 25 جولائی تک منظور کر لیا گیا۔

More Stories
مودی اور امریکہ کے بیانات سے تکلیف پہنچی، آج پاکستان تنہا ہے، عمران خان