کراچی : گزشتہ ایک ہفتے کے دوران زرمبادلہ ذخائر میں 39 کروڑ تیس لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے کی وجہ حکومت کو بیرون ذرائع سے حاصل ہونے والی فنانسنگ ہے جس کے بعد اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر چار ارب 46 کروڑ کی سطح تک پہنچ چکے ہیں۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق پاکستان کے کمرشل بینکوں کے پاس پانچ ارب 28 کروڑ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔ ملک کے پاس مجموعی طور پر نو ارب 74 کروڑ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔