گلگت بلتستان کا آئی جی بھی تبدیل، کابینہ ارکان کو سرکاری گاڑیاں واپس کرنے کا حکم

وزیر اعلیٰ خالد خورشید کی نااہلی کے بعد وفاقی حکومت نے آئی جی گلگت بلتستان کو بھی تبدیل کر دیا ہے۔

اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈار علی خٹک کی جگہ گریڈ 20 کے افضل محمود بٹ کو آئی جی گلگت بلتستان تعینات کیا گیا ہے، محمد افضل محمود بٹ پنجاب میں اپنی خدمات سر انجام دے رہے تھے۔

دوسری جانب جعلی ڈگری پر نااہل ہونے والے سابق وزیر اعلیٰ خالد خورشید نے وزیر اعلیٰ ہاؤس خالی کر دیا ہے، گلگت کیبنٹ ڈویژن نے گاڑی، سکیورٹی گارڈ اور پروٹوکول بھی واپس لے لیا۔

سابق وزراء، پارلیمانی سیکرٹریز اور مشیروں کو بھی تمام سرکاری گاڑیاں واپس کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے، وزیر اعلیٰ کی نااہلی کے بعد تمام صوبائی وزراء کو پروٹوکول واپس کرنے کیلئے کیبنٹ ڈویژن نے آج کا وقت دیا ہے۔

More Stories
پاکستانی حکام جمہوری آزادی کی مسلسل خلاف ورزی کررہے ہیں، امریکا