پاکستان کے ساتھ دہشت گرد گروہوں سے نمٹنے کا عزم برقرار ہے،  امریکا

امریکا نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ خطے میں دہشت گرد گروہوں سے نمٹنے کا عزم برقرار ہے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے پریس بریفنگ میں کہا ہے کہ مانتے ہیں کہ پاکستان نے انسداد دہشتگردی کے لیے بہت سے اقدامات کئے ہیں تاہم ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان تمام دہشتگرد گروہوں پر پابندی یقینی رکھنے کیلئے اقدامات کرتا رہے۔

میتھیو ملر نے کہا کہ پاکستان کی عوام کئی برس تک دہشت گردی سے بہت متاثر ہوئے ہیں، پاکستانی حکام سے مسلسل رابطے میں رہتے ہیں جو کہ 2023 کے انسداد دہشت گردی ڈائیلاگ کا حصہ ہے۔ بھارت اور پاکستان لائن آف کنٹرول پر سیز فائر جاری رکھیں۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تحفظات کا معاملہ اٹھاتے رہیں گے، صدر جو بائیڈن نے بھی اپنی پریس کانفرنس میں اس مسئلے کو اٹھایا تھا۔

More Stories
واضح ہوچکا یہ الیکشن کیسے ہیں اوران کا رزلٹ کیسا ہوگا، جاوید ہاشمی