نواز ، زرداری ملاقات، نگران سیٹ اپ اور عام انتخابات پر مشاورت

دبئی میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے درمیان اہم ملاقات ہوئی ہے۔ جس میں مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز اور بلاول بھٹو بھی شریک تھے۔

ذرائع کے مطابق اس اہم بیٹھک میں عام انتخابات کیلئے اسمبلیوں کی تحلیل کی تاریخ، عبوری حکومت اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر بات چیت کی گئی جبکہ موجودہ سیاسی صورتحال اور آئندہ کے لائحہ عمل پر بھی مشاورت ہوئی ۔

ملاقات میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی پر مشاورت کی گئی جبکہ موجودہ اہم سیاسی پیشرفت کا جائزہ بھی لیا گیا۔ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی نے ملاقاتیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق دونوں جماعتوں کے قائدین کی عید کے بعد دوبارہ ملاقات ہوگی، جس میں اہم فیصلے کئے جانے کا امکان ہے۔ نواز شریف کی جانب سے سابق صدر آصف علی زرداری کے لئے عشائیے کا بھی اہتمام کیا گیا۔

More Stories
ملک میں عام انتخابات 8 فروری 2024 کو ہوں گے، الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کر دیا