نااہلی 5 سال:قائم مقام صدر نے الیکشن ایکٹ بل پردستخط کردیئے

صادق سنجرانی نے وزیراعظم کی جانب سے بھیجی گئی سمری پر دستخط کردیئے،بل ایکٹ آف پارلیمنٹ بن گیا

قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل پر دستخط کردیئے۔قائم مقام صدر نے وزیراعظم کی جانب سے بھیجی گئی سمری پر دستخط کردیئے جس کے ساتھ ہی یہ بل ایکٹ آف پارلیمنٹ بن گیا۔الیکشن ایکٹ کی ترمیم کے تحت نااہلی پانچ سال سے زیادہ نہیں ہوگی۔الیکشن ایکٹ میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرسکے گا۔

گزشتہ روز قومی اسمبلی نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2023 کی منظوری دے دی۔قومی اسمبلی اجلاس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جانب سے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2023 پیش کیا گیا۔ وزیر خزانہ نے سپلمنٹری ایجنڈے کے طور پر بل پیش کیا گیا۔ الیکشن ایکٹ ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا۔

ترمیمی بل کے تحت نا اہلی کی مدت پانچ سال سے زیادہ نہیں ہوگی ، الیکشن کمیشن کو الیکشن پروگرام، شیڈول اعلان کرنے کا اختیار واپس مل گیا ، کسی بھی قسم کی تبدیلی بھی الیکشن کمیشن کا اختیار ہو گا۔سینیٹ اس بل کی منظوری پہلے ہی دے چکی ہے۔بل کے تحت مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کے سر سے تاحیات نا اہلی کی تلوار ہٹ جائے گی۔

More Stories
نگران حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ