چیئرمین سینیٹ کا سفر، رہائش مفت۔ اہلخانہ کے لئے بھی مفت علاج اور گاڑیوں کی سہولت

اسلام آباد: سینیٹ نے چیئرمین سینیٹ کی مراعات میں غیرمعمولی اضافے کے منظور کرلیا۔ چیئرمین سینیٹ کے مکان کی تزئین و آرائش پر 50 لاکھ تک خرچ کئے جاسکیں گے۔ رہائش گاہ کا کرایہ بڑھا کر ڈھائی لاکھ روپے ماہانہ کردیا گیا۔

چیئرمین سینیٹ بیرون ملک سفر میں خاندان کا ایک رکن ساتھ لے جاسکتے ہیں۔ سرکاری جہاز میں بھی خاندان کے 4افراد کو ساتھ لے جاسکتے ہیں۔ چیئرمین سینیٹ کے اہلخانہ بھی سرکاری گاڑیاں استعمال کرنے کے حقدار ہونگے۔ 12 اہلکاروں پر مشتمل ذاتی عملے بھی رکھ سکتے ہیں۔ چیئرمین سینیٹ اب 18لاکھ روپے تک صوابدیدی فنڈ بھی استعمال کرسکے گا۔ چیئرمین سینیٹ کے ساتھ اب اہلخانہ کو بھی نجی علاج کی سہولت حاصل ہوگی۔

More Stories
پاکستان کو آئی ایم ایف سے 70 کروڑ ڈالر کی قسط موصول