بلاول کی دھمکی کام کرگئی، وزیراعظم کا 25 ارب روپے کا اعلان

اسلام آباد: بلاول بھٹو زرداری کی دھمکی کام کرگئی، وزیراعظم شہباز شریف نے سندھ میں سیلاب متاثرین کے لیے 25 ارب روپےکی منظوری دے دی۔

وزیراعظم نے جمعےکو پیپلزپارٹی کے وفد سے ملاقات میں فنڈز کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی تھی۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سوات میں جلسے سے خطاب کے دوران وزیر اعظم سے بجٹ میں وعدے پورے نہ کرنےکا شکوہ کرتے ہوئے خبردار کیا تھا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے پیسا نہ ملا تو پیپلز پارٹی بجٹ منظور نہیں ہونے دےگی۔

More Stories
عام انتخابات 2024 میں انتخابی نشان کیسے الاٹ ہوئے؟