@SMQureshiPTI

توڑ پھوڑ میں شامل تھا نہ حق میں ہوں، جہاں تھا وہیں کھڑا ہوں، شاہ محمود قریشی

 پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کسی توڑ پھوڑ میں شامل نہیں تھا اور نہ ہی اس کے حق میں ہوں، جہاں تھا وہیں کھڑا ہوں۔
ملتان سیشن کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مجھ پر ملتان میں پانچ کیسز درج کئے گئے، 9 مئی کے واقعات کی وجہ سے مجھ پر 13 دفعات لگائی گئیں جس میں سے ایک دفعہ بھی ثابت نہیں کی جاسکی،میں ملتان میں موجود ہی نہیں تھا اسلام آباد میں تھا، اسلام آباد میں گرفتار ہوا اور اڈیالہ جیل گیا، مقدمات ملتان میں درج ہو گئے، ان جھوٹے مقدمات سے انتظامیہ کی ساکھ متاثر ہوئی ہے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مجھے جیل میں تھری ایم پی او کے تحت بند کیا گیا، 9 مئی کے واقعات میں کسی توڑ پھوڑ میں شامل نہیں تھا اور نہ اس کے حق میں ہوں۔

اس سے پہلے ملتان کی مقامی عدالت نے شاہ محمود قریشی کی تھانہ کینٹ کے تین مقدمات میں عبوری ضمانت منظور کر لی۔عدالت نے پانچ مقدمات میں 5 جولائی تک ضمانتیں کیں، شاہ محمود قریشی کیخلاف تھانہ کینٹ کے علاقے میں احتجاج توڑ پھوڑ کے تین مقدمات درج ہیں۔

More Stories
‏ذکاء اشرف پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ مقرر